Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

نسل پرست امریکا خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے، سید حسن نصراللہ

امریکی حکومت کی بنیاد ظلم و ستم اور عدم مساوات پر ڈالی گئی،امریکا کسی بھی ملک پر جنگ مسلط کرنا اور بچوں کو خاک و خوں میں غلطاں کرنااپنا حق سمجھتا ہے
علاقے میں اسرائیل ہی بدی کی اصل جڑ اور مرکز ہے، اگر کوئی اسرائیل کے مد مقابل آئے تو اسے فلسطین کی تاریخ اور اس کی سرزمین سے آشنا ہونا چاہئے
 بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے امریکااور بعض مغربی اور عرب ممالک کی جانب سے خطے کے داخلی امور میں مداخلت اور جنگ کی آگ بھڑکانے سے خبردار کیا ہے،محرم کی مجلس سے خطاب میں حجتہ الاسلام سیدحسن نصراللہ نے امریکی حکومت کو نسل پرست اور وحشی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی بنیاد ظلم و ستم اور عدم مساوات پر ڈالی گئی ہے، امریکا خود کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی ملک پر جنگ مسلط کرے اور یمن کے حتی چھوٹے بچوں کو خاک و خوں میں غلطاں کرے لیکن کوئی بھی اس قسم کی جارحیت کی مذمت کیلئے دو جملے بھی کہنے کا حق نہیں رکھتا،انہوں نے حکومتِ برطانیہ کو بھی صہیونیوں کی غلام حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ لندن نے خود کو صہیونیوں کے سامراجی اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے وقف کر دیا ہے حسن نصراللہ نے صہیونی حکومت کو علاقے کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا اورکہا کہ علاقے میں اسرائیل ہی بدی کی اصل جڑ اور مرکز ہے اور اگر کوئی اسرائیل کے مد مقابل آئے تو اسے فلسطین کی تاریخ اور اس کی سرزمین سے آشنا ہونا چاہئے،سید حسن نصر اللہ نے فرزند رسول سید الشہدا امام حسین علیہ السلام اور آپ ؑکے اصحاب باوفا کو عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ اسلام ایسی ہستیوں سے لبریز ہے جنہیں نمونہ عمل بنا کر ایک مطلوب زندگی رقم کی جا سکتی ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular