
ملی یکجہتی کونسل کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں 5 اگست کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے کونسل کے سربراہی اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا، شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کے انتظامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، جمیعت علمائے پاکستان کے پیر صفدر شاہ گیلانی، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ و ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل سید ثاقب اکبر شریک تھے۔


































