
سیکورٹی فورسز کی مستونگ اور وزیرستان میں کاررائیوں کے دوران13دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
ملک میں ایک بار پھر سے دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں، دہشت گرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہو گی،وفاقی وزیرداخلہ
اسلام آباد: (نیوزڈیسک)ملک میں دہشت گردایک بار پھر منظم ہونے لگے ،سیکورٹی فورسز کی مستونگ اور وزیرستان میں کاررائیوں کے دوران13دہشت گرد مارے گئے ، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر دو آپریشنز کیے، جس میں 3 دہشت گرد لیڈرز سمیت 8 مارے گئے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں پر حملوں میں ملوث تھے اور علاقے سے نئے دہشت گرد بھرتی کرتے تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ، بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر سے دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں، ایک ہی دن میں جڑواں شہروں میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، پولیس اور فوج امن و امان قائم کرتی ہے ، دہشت گرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہو گی۔


































