یمن آنے والے بحری جہازوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے
صنعا(نیوز ڈیسک)یمن کی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی جانب سے سعودی جنگی اتحاد کے غیر قانونی اقدامات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کو نظر انداز کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ، ترجمان یوسف الحاظری نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن آنے والے بحری جہازوں کو مسلسل روکا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں صحت سے متعلق مسائل شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں لیکن اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ان معاملات کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ یمن میں رونما ہونے والے انسانی المیے پر مرکوز نہ ہونے پائے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ملک میںصحت کے مسائل شدت اختیار کررہے ہیں،یمنی وزارت صحت
ملک میںصحت کے مسائل شدت اختیار کررہے ہیں،یمنی وزارت صحت
-
Ilyas - ستمبر 3, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































