Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

مغرب سے مقابلے کیلئے مسلم کرنسی کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

قرآن بورڈ پنجاب کے لاہور دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے قرآن بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات ہی کامیابی کی ضمانت ہیں، تحفظِ ناموسِ رسالت(ص) وہ اہم فریضہ ہے، جس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں، قرآن تربیت کیلئے پیار و محبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیمات کے ذریعے پوری دنیا میں امن قائم کرنا ہوگا، اللہ تعالیٰ کی پناہ کے قلعے میں آنا ہوگا، تاکہ شیطان جذبوں کو ٹھنڈا نہ کرسکے، پاکستان اور اسلام لازم و ملزوم ہیں، پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کا خواب دیکھنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن چار بنیادی عقائد توحید، رسالت قرآن و اسلام کی صداقت اور آخرت پر یقین سکھاتا ہے، کتوں اور بلیوں کے حقوق کیلئے تنظیمیں بنانے والا مغرب ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی محبوب ہستی کی ناموس کے تحفظ کیلئے قانون سازی سے کیوں گریزاں ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ دین و ملت کے وفادار اور ناموسِ رسالت(ص) کے پہرے دار رہیں گے، اہل حق آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کریں گے، قانون ناموس رسالت(ص) میں کوئی ترمیم نہیں ہو رہی، لبرل اور سیکولر فاشسٹ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، قادیانی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت(ص) کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، ناموس رسالت(ص) پر پہرہ دینا ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو صلاح الدین ایوبی اور نور الدین زنگی جیسے حکمرانوں کی ضرورت ہے، علماء تحفظِ ناموسِ رسالت(ص) کا جذبہ نئی نسل کی روحوں میں اتار دیں، مغرب کے مقابلے کیلئے مسلم کرنسی کا اجراء وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular