
حماس کے سربراہ ا سماعیل ہنیہ کی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات ،خطے اور لبنان و فلسطین کے سیاسی اور عسکری حالات کا جائزہ
دونوں تنظیموں کے باہمی تعلقات ایمان، اخوت اور جہاد پر استوار قرار،ا سرائیل اورعرب ممالک کی شوم سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا بھی اظہار
بیروت(نیوز ڈیسک) حزب اللہ اور حماس نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے محور کے استحکام پر زور دیا ہے، حماس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی اور خطے اور خاص طور پر لبنان اور فلسطین کے سیاسی اور عسکری حالات کا جائزہ لیا، دونوں رہنماو ¿ں نے باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک کی شوم سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا، سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ نے دونوں تنظیموں کے باہمی تعلقات کو ایمان، اخوت اور جہاد پر استوار قراردیا،اسماعیل ہنیہ اور سید حسن نصر اللہ نے فلسطین کو درپیش چیلنجز، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات اور سازش پر مبنی صدی ڈیل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا،اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ لبنان میں اسلامی مزاحمت درحقیقت مقبوضہ فلسطین کے اندر ہماری قوم کی مزاحمت کا تسلسل ہے،اسماعیل ہنیہ ملاقات کیلئے پہنچے تو ا ن کا ایک ہیرو کی طرح استقبال کیا گیا


































