ملک میں اصلاحات لائیں گے، قوم سے خطاب میں وعدہ
بیروت (نیوز ڈیسک) لبنان میں مصطفی الادیب کو پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد صدر نے حکومت کی تشکیل کی دعوت دے دی ، حزب اللہ اور المستقبل دھڑوں نے بھی ان کی حمایت کی ہے،مصطفیٰ الادیب نے پہلے خطاب میں امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت، جلد سے جلد تشکیل پائے گی، قوم سے مختصر ترین خطاب میں انہوں نے وعدہ کیا کہ ملک میں اصلاحات لائیں گے ،48 سالہ مصطفی ادیب کا تعلق طرابلس شہر سے ہے, 2013 سے جرمنی میں لبنان کے سفیر کے طور پر کام کررہے تھے،اورسا بق وزیراعظم میقاتی کے مشیر بھی رہ چکے ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- لبنان:مصطفی الادیب نئے وزیراعظم منتخب
لبنان:مصطفی الادیب نئے وزیراعظم منتخب
-
Ilyas - ستمبر 3, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































