تکلیف دہ لمحہ تھا، عربی موقف کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے، محمد اشتیہ
رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی پرواز کے متحدہ عرب امارات لینڈ کرنے کو انتہائی تکلیف دہ لمحہ قرار دے دیا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے براہ راست متحدہ عرب امارات کی پرواز دیکھنا انتہائی تکلیف دہ تھا ،ابوظہبی جانے والے اسرائیلی طیارے کا نام کیریات گیٹ فلسطین کی ایسی آبادی کے نام پر رکھا گیا جس پر اسرائیل قابض ہے،ہ بستی فلوجہ شہر میں فلسطینی سرزمین پر قبضہ کر کے تعمیر کی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانا عرب اسرائیل تنازعہ کے بارے میں عربی موقف کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے ،انہوں نے اُن عرب ممالک کو سلام پیش کیا جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے صاف انکار کرکے مائیک پومیو کا دورہ ناکام بنایا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطینی وزیراعظم ،اسرائیل امارات پرواز دیکھ کر ر نجیدہ
فلسطینی وزیراعظم ،اسرائیل امارات پرواز دیکھ کر ر نجیدہ
-
Ilyas - ستمبر 3, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































