Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

فرانس دہشتگردوں کو بدستور مالی امداد و میڈیا کوریج دے رہا ہے، شام

دمشق: شامی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ملک میں موجود عالمی دہشتگرد و علیحدگی پسند تنظیموں کو مسلسل مالی و اخلاقی حمایت فراہم کرنے کے فرانسیسی اقدامات پر شدید تنقید کی ہے۔ شامی خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ فرانس کے یہ اقدامات، سلامتی کونسل کی ان تمام قراردادوں کے خلاف ہیں جو شامی قومی سلامتی، جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کے حوالے سے منظور کی گئی ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ شام، ملکی صورتحال کے حوالے سے جاری ہونے والے فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کرتا ہے کہ یہ دعوی جھوٹ، منافقت اور دہشتگردی کی ہمہ جانبہ حمایت پر مبنی ہے۔ شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ دمشق، ملکی صورتحال کو استحکام بخشنے اور اس راہ میں موجود تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر دے گا۔
واضح رہے کہ سال 2011ء میں امریکہ و مغربی ممالک کی جانب سے بشار السد کی شامی حکومت کے خاتمے کے مقصد سے نہ صرف پوری دنیا سے دہشتگردوں کو وہاں بھیجا گیا بلکہ مسلح "اپوزیشن” کو علی الاعلان پیشرفتہ اسلحہ بھی فراہم کیا گیا تاہم شامی حکومت، اسلامی مزاحمتی محاذ کی مدد سے عالمی دہشتگردوں کو شکست فاش دیتے ہوئے انہیں ملک کے اکثر حصوں سے نکال باہر کرنے میں کامیاب ہو گئی جس کے بعد امریکہ و مغربی ممالک، بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے اپنے دعوے سے تو دستبردار ہو گئے تاہم ان کی جانب سے عالمی دہشتگردی کے ساتھ برسرپیکار ملک، شام کے خلاف سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کئے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ان پابندیوں میں شام کے خلاف امریکی وزارت خزانہ کی ایس ڈی این نامی پابندیوں کے ساتھ ساتھ امریکی سزار ایکٹ بھی قابل ذکر ہے جس کے باعث اپنی خودمختاری کی جنگ لڑنے والی شامی عوام کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular