
امریکی و اتحادی فورسز کی موجودگی کیلئے گھڑے گئے تمام جواز بے بنیاد ہیں، ہر اقدام کرنے کے باوجود عراق سے امریکی وتحادی فوج کا انخلا نہیں ہوسکا
تمام دوسرے راستوں کی ناکامی کے باعث مسلح جدوجہد ہی واحد انتخاب ہے، امریکی فوجیوں اور ان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائیگا ،مشترکہ بیان
بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کے استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کیلئے ہر اقدام کرنے کے باوجود ا ن کا انخلا نہیں ہوسکا اس لئے اب استقامتی محاذ نے فیصلہ کیا ہے کہ عراق میں سفارتی مقامات کے علاوہ غاصبوں کے ہر اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا، ہم عراق کو غاصبوں سے پاک وصاف کریں گے اور یہ عراقی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے ،امریکی فوجیوں کے خلاف استقامتی محاذ کی نئی کارروائی شروع ہو گی جس میں امریکی فوجیوں اور ان کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائیگا ، تاہم سفارتی مراکز کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا ، امریکی و اتحادی فورسز کی موجودگی کیلئے گھڑے گئے تمام جواز بے بنیاد ہیں،استقامت عراقی عوام کا فیصلہ ہے جبکہ خود عراقی عوام نے ہی ملک کو قابض قوتوں کی لوٹ مار سے نجات دلوانے کے لئے یہ فیصلہ اٹھایا ہے جسے ہر صورت اور قیمت میں جاری و ساری رکھا جائے گا،اس بیان کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکی فورسز کو نکال باہر کرنے کے تمام دوسرے راستوں کی ناکامی کے باعث، عوامی مزاحمتی محاذ مسلح جدوجہد کو ہی واحد انتخاب اور قومی آزادی، عظمت و وقار کا ضامن سمجھتا ہے


































