علامہ نے علوم قرآن و حدیث اور سیرت اہلبیت(ع) کو فروغ دیا،علامہ سید محمد تقی نقوی
لاہور/قم(نیوز ڈیسک) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو قم کے قبرستان بہشت معصومہ میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ حضرت معصومہ قم کے حرم مطہر کے صحن میں ادا کی گئی، جس میں علمائے کرام اور طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے جامع علی مسجد جامعة المنتظر لاہور میں قرآن خوانی اور مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، علامہ سید محمد تقی نقوی نے مجلس ترحیم سے خطاب میں کہا کہ مرحوم نے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، افریقہ اور دیگر ممالک میں بھی مدارس دینیہ کھول کر علوم قرآن و حدیث اور سیرت اہلبیت کو فروغ دیا،وہ اسلامی جمہوری ایران میں قاضی (جج) کی حیثیت سے 25 سال تک کام کرتے رہے، علامہ قاضی نیاز نقوی کورونا وائرس کی وجہ سے امیر المومنین اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ 29 اکتوبر کو انتقال کرگئے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- علامہ قاضی نیاز حسین نقوی بہشت معصومہ قم میں سپرد…
علامہ قاضی نیاز حسین نقوی بہشت معصومہ قم میں سپرد خاک
-
Ilyas - نومبر 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 14
- 0 minute read


































