علامہ راجہ ناصر نے ملکی سلامتی اور وحدت سے متعلق سفارشات پیش کیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اورمحرم الحرام امن و امان سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری،پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی ،ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی اور اسد نقوی بھی موجود تھے ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قومی مفاد اولین ترجیح ہے انہوں نے ملکی استحکام اور اتحاد و وحدت کیلئے علامہ راجہ ناصر عباس اور مجلس وحدت کے کردار کو سراہا، ملکی سلامتی اور وحدت کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر نے وزیراعظم کو سفارشات پیش کیں، علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان، چین ایران،ترکی اورروس کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی اتحاد یکجہتی اور وحدت کے حوالے سے علامہ راجہ ناصر عباس کی سفارشات پر عمل کریں گے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- علامہ راجہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے…
علامہ راجہ ناصر عباس کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات
-
Ilyas - ستمبر 3, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































