نئے صدر کے ساتھ تعاون کے ضمن میں کوئی بلند توقعات وابستہ نہیں
ماسکو(نیوزڈیسک)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو نے امریکا میں منعقدہ انتخابات کے نتیجے میں نئے منتخب ہونے والے صدر کے ساتھ تعاون کے ضمن میں کوئی بلند توقعات وابستہ نہیں کی ہیں ،روس امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرے گا اور تعمیری تعاون کے لیے تیار ہوگا،البتہ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو دوطرفہ تعلقات کے امکانات کے جائزے میں حقیقت پسندی سے کام لے رہا ہے، امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سیکریٹری ( وزیر) چڈ وولف نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ روس اور ایران ایسے ممالک کے سائبر حملوں کے باوجود امریکا کا انتخابی نظام مضبوط ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- روس امریکی انتخابات کے بعد تعمیری تعاون کو تیار ہے،وزیرخارجہ
روس امریکی انتخابات کے بعد تعمیری تعاون کو تیار ہے،وزیرخارجہ
-
Ilyas - نومبر 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































