امریکی انتظامیہ کامن سینس تک قبول کرنے کو تیار نہیں،روس
ماسکو\بیجنگ)نیوزڈیسک)روس ،چین اور جرمنی نے ایران کے ایٹمی معاہدے کوبرقرار رکھنے اور ایران پر دوبارہ پابندیوں کو مسترد کردیا، روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں شامل تمام رکن ممالک نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کی ہے ، معاہدہ سے یکطرفہ طور پر الگ ہو کر امریکا اس معاملے میں ہر قسم کے اقدام کا حق کھو چکا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی امریکی انتظامیہ سے ڈیل کرنا پڑ رہی ہے جو کامن سینس تک قبول کرنے کو تیار نہیں،ادھر چین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کی ضرورت پر زور دیا جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برلن میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کے دوران کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس موضوع پر تفصیل سے بحث ہوئی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- روس ،چین اور جرمنی ایران ایٹمی معاہدہ پر ہم آواز
روس ،چین اور جرمنی ایران ایٹمی معاہدہ پر ہم آواز
-
Ilyas - ستمبر 3, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 8
- 0 minute read


































