Wed Oct 21, 2026

ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق فرانس میں بدترین ہنگامے: صدر ایمانوئل کی حکومت شدید سیاسی بحران سے دوچار

روزانہ کی خبریں

روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے۔ روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی تاہم کہا گیا ہے کہ گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے۔ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔ 48 برس کے تیمور ایوانوف سن دوہزار سولہ میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے۔ انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی۔ فوربز میگزین کے مطابق تیمور cybernetics اور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سیکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔ وزارت دفاع میں کام کرنے سے پہلے وہ فیول، انرجی کمپنیوں اور ماسکو کی علاقائی حکومت سے وابستہ تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular