Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی میں رکاوٹ

چیریٹی کمیشن ایکٹ کی جلد بازی میں تیاری مشکلات پیدا کر گئی، ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہ کروانے والی این جی اوز کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ داخلہ اور سوشل ویلفیئر میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خاتمے اور این جی اوز کی مانیٹرنگ کیلئے چیریٹی کمیشن ایکٹ بنایا گیا ہے۔ تمام این جی اوز کو اس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن ایکٹ کی جلد بازی میں تیاری نے متعلقہ محکموں کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق متعدد این جی اوز کمیشن ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہیں کروا رہیں، جس پر محکمہ داخلہ کی جانب سے سوشل ویلفیئر کو مذکورہ این جی اوز کیخلاف کارروائی کا کہا گیا، لیکن سوشل ویلفیئر نے ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہ ہونے کی توجیح پیش کردی ہے۔ سوشل ویلفیئر کا موقف ہے کہ چیریٹی کمیشن ایکٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونیوالی این جی اوز کو ڈی رجسٹرڈ کرنے یا قانونی کارروائی کرنے کی شق ہی موجود نہیں، بغیر کسی قانونی بنیاد کے این جی اوز کیخلاف کارروائی ممکن نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular