Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

خطے میں پائیدار امن کےلیے بھارت کو ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کا استعمال روکنا ہوگا، پاکستان

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ اور دیگر بھارتی رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اسے سچ میں تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس سے عالمی سطح پر پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی ماسٹر مائنڈنگ اور پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی حقیقت ختم ہو سکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا عالمی برادری کو پیش کردہ ڈوزیئر اور ڈس انفو لیب کی رپورٹ خود اپنے آپ کو بیان کررہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آر ایس ایس سے متاثرہ بی جے پی حکومت جھوٹی داستانیں بیان کر کے نہ تو اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹا سکتی ہے اور نہ ہی عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم چھپا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے بھارت کو ریاستی پالیسی کے طور پر دہشت گردی کا استعمال اورپاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی عالمی مہم کو روکنا ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے استعمال کا حق دے۔ یاد رہے کہ 14 نومبر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان میں بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور دہشتگردوں کو مالی معاونت کے ثبوت پیش کیے اور اس حوالے سے ایک ڈوزیئر بھی جاری کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کی آڈیو اور ویڈیو بھی پریس کانفرنس میں دکھائی گئی اس کے ساتھ ساتھ مختلف ’ناقابل تردید‘ ثبوت پیش کیے گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوت بھارت کی جانب سے مالیاتی اور مواد کی سطح پر متعدد دہشت گرد تنظیموں کی مدد کی عکاسی کرتے ہیں جس میں اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جماعت الاحرار، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی شامل ہیں۔ بعدازاں 25 نومبر کو پاکستان کی جانب سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوتوں پر مشتمل ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular