Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

تل ابیب سے پہلی پروازکی ابوظہبی لینڈنگ،تجارتی، سفارتی اور طبی میدانوں میں تعاون کا آغاز

 اسرائیل سے امن معاہدہ فلسطینی ریاست کی قیمت پر نہیں کیا گیا،اماراتی ولی عہد کا دلاسہ
 ابوظہبی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے تجارتی، سفارتی اور طبی میدانوں میں بھر پور تعاون شروع کردیا ، تل ابیب سے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر ابوظہبی پہنچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماداور مشیر جیرڈ کوشنر سمیت اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اسرائیل کا اعلیٰ سطح کا وفد یو اے ای پہنچا، وفد نے تعلقات کی بحالی کیلئے حتمی مذاکرات کئے ، ادھر عرب امارات کے ولی عہد شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کی اجازت دیدی، اسرائیلی اسٹیٹ کمپنیوں اور اداروں نے امارات کی پراپرٹی مارکیٹ پر قبضے کی تیاریاں کرلی ہیں، تاکہ امارات میں اپنی کاروباری جڑوں کو مضبوط بنا کر زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جائے ، دو ہفتوں کے دوران 50 سے زائد اسرائیلی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں نے امارات میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے کے سلسلے میں رابطہ کر کے معلومات لی ہیں ، ولی عہد محمد بن زید النہیان نے دلاسہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب بھی فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پرعزم ہے اور اسرائیل سے امن معاہدہ اس کی قیمت پر نہیں کیا گیا ، فیصلے کا مقصد امن کیلئے مواقع پیدا کرنا ہے ، امن ایک اسٹریٹیجک آپشن ہے

مزید پڑھیے

Most Popular