
بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکوں کو ایک برس مکمل ہو نے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو روکا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ربر کی گولیاں چلائیں، جھڑپوں میں 15افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مظاہروں کے دوران 2 سیاسی جماعتوں القوات البنانیه اور الشیوعی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پولیس نے حالات کو قابو کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔


































