Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

بن سلمان کیخلاف نیامقدمہ ،امریکی عدالت نے بلالیا

محمد بن سلمان نے کینیڈا میں حملہ کرایا، ٹائیگرا سکواڈکینیڈا بھیجا تھا لیکن اسے بارڈر سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا،سابق سعودی انٹیلی جنس اہلکارسعد الجبری کی درخواست
واپس سعودی عرب لانے کیلئے میرے دو بچے اغوا کرلئے گئے،درخواست گذار،مقدمہ میں دوسرے عہدیدار بھی نامزد، امریکی عدالت سے سمن جاری
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خاشقجی کے بعد سابق سعودی انٹیلی جنس اہلکارپر قاتلانہ حملے کے کیس میں پھنس گئے، امریکی عدالت نے بن سلمان کی طلبی کے سمن جاری کر دئے، سمن سابق سعودی انٹیلی جنس اہلکارسعد الجبری کی درخواست پرجاری کئے گئے جس نے ڈسٹرکٹ کولمبیا کی عدالت میں محمد بن سلمان کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیںقتل کرانے کی کوشش کی ، اور کینیڈا میں حملہ کرایا گیا، جمال خاشقجی کے قتل کے دو ہفتے بعد بن سلمان نے انہیںبھی قتل کرنے کیلئے 50قاتلوں پر مشتمل ’ٹائیگرا سکواڈ‘ کینیڈا بھیجا تھا تاہم اسے کینیڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا،الجبری کینیڈا کے شہری ہیںلیکن سعودی عرب نے ان کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کیے ہوئے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان نے میرے سعودی عرب میں موجود دو بچوں کو بھی اغوا کیے رکھا تاکہ مجھے واپس آنے پر مجبور کر سکے،اس وقت دنیا میں شہزادہ محمدبن سلمان سب سے زیادہ جس شخص کی موت چاہتے ہیں وہ میں ہوں ،سعد الجبری شہزادہ محمد کے حریف شہزادے کا قریبی آدمی تھے لہذا محمد بن سلمان کے اقتدار سنبھالتے ہی جان بچانے کیلئے فرار ہوکر کینیڈا میں پناہ لینی پڑی، سعد الجبری نے مقدمے میں شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ دیگر کئی سعودی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی نامزد کیا ہے ، سعد الجبری کی جواں سال بیٹی سارہ الجبری اور بیٹا عمر الجبری رواں برس مارچ سے لاپتہ ہیں اور تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکا کے چار سینیٹرز کے ایک گروپ نے صدر ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ سارہ اور عمر کی بازیابی کے لیے کوشش کریں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular