انسانی حقو ق پامال کرنیوالوں سے تعاون نفرت انگیز ہے،جیری کوربن
لندن (نیوز ڈیسک) سینیئر برطانوی سیاستداں اور لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیرمی کوربن نے انسانی حقوق پامال کرنے والے ملکوں کے ساتھ حکومت برطانیہ کے تعاون پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ، بورس جانس کے نام خط میں انہوں نے لکھا کہ انسانی حقوق کا خراب ریکارڈ رکھنے والے ملکوں کو فوجی تربیت فراہم کرنا انتہائی نفرت انگیز اور شرمناک اقدام ہے ، یمن میں انسانی المیے کو جنم دینے والے سعودی عرب کے ساتھ عسکری تعاون کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ جیرمی کوربن نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے وہ انسانی حقوق پامال کرنے والے ملکوں کے ساتھ اپنے عسکری اور دفاعی تعاون پر نظر ثانی کرے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- برطانیہ کے سعودیہ کے ساتھ عسکری تعاون پر تنقید
برطانیہ کے سعودیہ کے ساتھ عسکری تعاون پر تنقید
-
Ilyas - ستمبر 3, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































