
تمام افراد پر ملکی حالات بگاڑنے، دہشتگرد گروہ کی تشکیل اور اس میں شمولیت جیسے من گھڑت الزامات، مقدمہ میں نامزد ایک شخص کو بری کردیا گیا
گروہ کے ارکان نے اقتصادی اور اہم تنصیبات، سیکیورٹی کے مقامات، وزارت داخلہ اور دفاعی فورس کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی
مناما(نیوز ڈیسک) بحرین کی نمایشی عدالت نے مزید 51 شہریوں کو5 سال سے لے کر عمر قید تک کی سزائیں سنادیں ، تمام افراد پر ملکی حالات بگاڑنے، دہشتگرد گروہ کی تشکیل اور اس میں شمولیت جیسے من گھڑت الزامات عائد کئے گئے ہیں،عدالت نے ا ±نہیں دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ملزمان کو جرائم کا ارتکاب کرنے کا بھی مجرم قرار دیا ہے، 17 افراد کو ایک لاکھ دینار جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ 3 افراد کو فی کس 52ہزار 400 دینار ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے، عدالت نے مقدمہ میں نامزد ایک شخص کو بری کردیا، مقدمہ میں الزام لگایا گیا تھا کہ گروہ کے ارکان نے اقتصادی اور اہم تنصیبات، سیکیورٹی کے مقامات، وزارت داخلہ اور دفاعی فورس کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی، انہیں ایران اور عراق کا سفر بھی سونپ دیا گیا جہاں انہوں نے عراق میں انقلابی گارڈز اور عراقی حزب اللہ کے کیمپوں میں فوجی تربیت حاصل کی


































