
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کی توثیق کے بعد صدر ابراہیم رئیسی باضابطہ طور پر ایران کے 8 ویں صدر بن گئے، ابراہیم رئیسی کے صدارتی عہدے کی توثیق کی تقریب تہران میں منعقد کی گئی، جس میں گارڈین کونسل کے ارکان،عدلیہ کے سربراہ، اعلیٰ اور سول فوجی حکام شریک ہوئے، نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کو اسلامی جمہوریہ میں مذہبی جمہوریت کا مظہر قرار دیا، انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے تمام دشمنی ، کورونا وائرس دیگر مسائل کے باجود ٹرن آؤٹ شاندار رہا اور لوگوں نے اس الیکشن میں دشمنوں اور مایوس کن دوستوں کو ایک عظیم شکست سے دوچار کردیا، انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت امریکا کی جانب سے عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی۔


































