Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ایران نے قاسم سلیمانی اور ابومہدی میزائل بھی تیار کرلئے

میزائل 14سو اور ہزار کلومیٹر تک مار کرسکتے ہیں ،روحانی نے رونمائی کی
تہران (نیوز ڈیسک)ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دفاعی صنعتوں کے قومی دن کے موقع پر متعدد دفاعی منصوبوں کی رونمائی کردی، حسن روحانی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایران کی ڈرون ٹیکنالوجی نمائش، قومی ٹربوجیٹ انجن ’اوج‘، ’شہید قاسم سلیمانی‘ بیلسٹک میزائل، شہید ’ابو مہدی‘ کروز میزائل اور لائٹ ٹربو فین انجن ’جہش‘ کی رونمائی کی، ایوی ایشن انڈسٹریز کے عہدیدار نے بتایا کہ نمائش میں کرار، مہاجر، فطرس، ابابیل اور صادق قسم کے مختلف النوع ڈرون طیاروں کی نمائش کی جا رہی ہے ،کرار نامی ڈرون طیارے اسٹریٹیجک نوعیت کے ہیں اور انہیں دفاعی اور عسکری دونوں سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر حاج قاسم سلیمانی بیلسٹک میزائل کی بھی رونمائی کی گئی جو ریڈار کی رینج میں آئے بغیر چودہ سو کلومیٹر کی حدود میں طے شدہ ہدف کو پوری اکیوریسی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ابومہدی کروز میزائل کا تعلق سومار اور ہویزہ میزائلوں کی فیملی سے ہے اور یہ ایک ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ میزائل تین ہزار ٹن وزنی بحری جہازوں کو تباہ کر سکتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular