Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بورڈنگ پاس کا اجراء کورونا ویکسینیشن سے مشروط

اسلام آباد: اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بورڈنگ پاس کا اجراء کورونا ویکسین سے مشروط کر دیا گیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے 8 مسافروں کو ویکسین نہ لگوانے کے باعث آف لوڈ کردیا گیا۔ ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پرمسافروں کے اندرون ملک سفر کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عملد آمدر شروع کر دیا گیا جبکہ مسافروں کے کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ باقاعدگی سے دیکھنے کیلئے ڈومیسٹک لاونجز میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیئے گئے۔ خصوصی کاونٹرز پر مسافروں کے کورونا ویکیسن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جہاں مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھ اْن کے ویکسین سرٹیفیکٹ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے 8 مسافروں کو ویکسین نہ لگوانے کے باعث آف لوڈ کردیا گیا دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے، 18 سال سے کم عمر مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular