
مائیک پومپیو کی سوڈان کے وزیراعظم سے ملاقات،اسرائیل کو تسلیم کرنے پرزور،ا سرائیل کا معاملہ ہے عبوری دورتک موخر کردیا جائے، سوڈانی وزیراعظم
بحرین کے بادشاہ نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کردیا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے،سعودی عرب نے امریکا کو ٹکا سا جواب دیدیا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا مزید عرب ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشن بری طرح ناکام ہوگیا،مائیک پومپیو نے اسرائیل کے دورے سے اپنے سفر کا آغا زکیا جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اسرائیل کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ،تل ابیب کے بعد وہ براہ راست پرواز سے سوڈان کے دارلحکومت خرطوم پہنچے ،یہ اسرائیل اورسوڈان کے درمیان پہلی براہ راست پرواز تھی ، مائیک پومپیو نے سوڈان کے عبوری وزیراعظم عبداللہ حمدوک سے ملاقات کی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیا ،سوڈانی وزیراعظم نے کہا کہ وہ سوڈان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے معاملے کو الگ الگ رکھیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا معاملہ ہے اسے عبوری دور کے بعد تک کے لیے موخر کر دینا چاہیے تاکہ اداروں کو ایسے کسی بھی فیصلے کے لیے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہو، امریکی وزیرخارجہ نے مناما پہنچ کر بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ سے ملاقات کی اور اسرائیل عرب امارات معاہدے میں شامل ہونے پر زور دیا تاہم بحرین کے بادشاہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے دباو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو 1967 سے پہلے کی حیثیت میں بحال کرنا ہوگا، اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا تاہم سعودی عرب نے واضح کیا کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گ


































