امریکا ،عرب ممالک کو ایران سے ڈرا کراسلحہ فروخت کرنا چاہتا ہے
لاہور (پ ر ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو ایران کے مقابلے میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباو ¿ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت مسلم ممالک کو تقسیم کرکے اسلام دشمنی کا اظہار کر رہی ہے، امریکا اور اسرائیل ، کبھی بھی سعودی عرب کے ہمدرد نہیں ہو سکتے جبکہ عرب ممالک کوایران سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ،تاریخ گواہ ہے کہ ایران نے کبھی کسی مسلم ملک پر حملہ کیا اور نہ ہی اس کے مفادات کو نقصان پہنچایابلکہ ایران کی موجودہ قیادت نے اتحاد بین المسلمین کے لیے عملی اقدامات کئے ہیں۔ سعودی عرب کو ایران سے کوئی خطرہ نہیں ،اسلامی ممالک متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکاواسرائیل ، سعودیہ کے ہمدرد نہیں ہوسکتے، پیر اعجاز ہاشمی
امریکاواسرائیل ، سعودیہ کے ہمدرد نہیں ہوسکتے، پیر اعجاز ہاشمی
-
Ilyas - اگست 20, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































