
نیٹو اہلکار بھی منتقل ہوگئے، فوجی اڈے میں کوئی بھی امریکی فوجی موجود نہیں،فوجی ترجمان،بغداد ایئر پورٹ کے اطراف میں ایک بار پھر 2 راکٹ داغے گئے
راکٹ حملوں سے جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا،کرکوک اور بعقوبہ کے شہروں میں داعشی دہشت گردوں کے حملے ، 8شہری لقمہ اجل بن گئے ،متعدد زخمی
بغداد (نیوز ڈیسک)عراقی فوج نے بغداد کے نواح میں واقع التاجی فوجی اڈے کا کنٹرول مکمل طور پر اپنے ہاتھ میں لے لیا اوردہشت گرد امریکی فوجی وہاں سے منتقل ہوگئے، عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان کرنل تحسین الخفاجی نے بتایا کہ التاجی کے فوجی اڈے میں کوئی بھی امریکی فوجی موجود نہیں اور اس کا کنٹرول مکمل طور پر عراقی فورسز کے ہاتھ میں آگیا ہے، اڈے میں تعینات امریکی زیر قیادت فوجی اتحاد کے اہلکار بھی وہاں سے چلے گئے ہیں،ادھر امریکی مفادات پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے اطراف میں 2 راکٹ داغے گئے ، راکٹ حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے،راکٹ حملوں سے جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ،دو روز قبل بھی التاجی اور البلد کے امریکی فوجی اڈوں کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا، ادھر صوبہ کرکوک کے علاقے داقوق میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر داعشی دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 4فراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، داعش کی باقیات نے مشرقی صوبے بعقوبہ کے نواحی علاقے العظیم میں بھی حملہ کیا جس میں4 شہری مارے گئے ،علاوہ ازین پارلیمانی اتحاد الفتح کے ترجمان احمد الاسدی نے قابض امریکی افواج کے مزید 3 سالہ قیام کی شدید مخالفت کی ہے،قیام کی باتیں کوئی امید افزا موضوع نہیں اور اب تک انجام پانے والی تمام گفتگو اور وابستہ توقعات کے خلاف ہے


































