اقوام متحدہ یمن کے معاملہ میں جانبدار ہوگیا
صنعا(نیوز ڈیسک) انصاراللہ نے قوام متحدہ کے نمائندے مارٹن گریفتھس کے جانبدارانہ موقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یمنی قوم کے مصائب و آلام اور درد و غم نظر نہیں آتے اور یہ عالمی ادارہ یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت بند کرانے کے لئے کوئی مو ¿ثر اقدام نہیں کرتا ، انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ یمنی عوام کے بہت سے مسائل و مشکلات کی وجہ یمن کا مکمل محاصرہ اور یمن کے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی سرگرمیوں کو معطل کیا جانا ہے ،دوسری جانب انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے متحدہ عرب امارات کو نصیحت کی ہے کہ وہ یمنی قوم کے خلاف مسلط کردہ جنگ سے دستبردار ہو جائے ، امارات کو چاہئے کہ قطر کے لئے جو واقعہ پیش آیا ہے اس سے سبق حاصل کرے اور سعودی عرب کا تابعدار و فرمانبردار نہ بنے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اقوام متحدہ کے نمائندے کو یمنی عوام کے مصائب و…
اقوام متحدہ کے نمائندے کو یمنی عوام کے مصائب و آلام نظر نہیں آتے، انصار اللہ
-
Ilyas - جنوری 13, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































