حکومت وپارلیمنٹ تحلیل ،صدر مستعفی ،فوج کا جمہوریت بحالی کا وعدہ
مالی (نیوز ڈیسک)افریقا کے مسلم ملک مالی میں فوجی بغاوت کے بعد صدر ابراہیم بوبکر کیت مستعفی ہوگئے اور حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی تحلیل کردیا، فوج کے ایک گروپ نے صدر کی رہائش پر قبضہ کرکے صدر ابراہیم بوبکر کیتا، وزیراعظم بوبو سیسے، اسپیکراور وزیر خارجہ سمیت کئی وزرا کو حراست میں لے لیا، فوجی ایکشن پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور نعروں اور تالیوں سے باغی فوجیوں کا استقبال کیا، گرفتاری کے بعد صدر مقامی ٹی وی پر نمودار ہوئے اور اپنے استعفے جبکہ حکومت اور پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ،اقوام متحدہ اور افریقی یونین نے فوجی بغاوت کی مذمت کی ہے اور زیرحراست افراد کو رہاکرنےکا مطالبہ کیا ہے،فوجی ترجمان نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- افریقی مسلم ملک مالی میں فوجی بغاوت،اقتدار پر قبضہ
افریقی مسلم ملک مالی میں فوجی بغاوت،اقتدار پر قبضہ
-
Ilyas - اگست 20, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 20
- 0 minute read


































