پی ایل اونے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا اس پر تکیہ نہیں کرسکتے
غزہ(نیوز ڈیسک) حماس کے مرکزی رہنما محمود الزہار نے عالمی استکباری قوتوں کے خلاف مزاحمت میں یمنی کردار کا خیرمقدم کیا ہے اور یمن کے کردار کو فلسطین پر حالیہ حملوں کے حوالے سے بنیادی حیثیت کا حامل قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات استوار کرنے کا مرحلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا کیونکہ ان ممالک کی حکومتیں ایک خاص شخص کے ساتھ وابستہ ہیں اور جیسے ہی وہ شخص حکومت سے علیحدہ ہو گا، خطے کے ممالک اپنے درست تاریخی مقام پر واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی تحریک آزادی نے تاحال اپنی سیاست سے ہاتھ نہیں اٹھایا اور نہ ہی غاصب صیہونی رڑیم کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے لہذا اسی وجہ سے اس پر تکیہ نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے والے قرآن کریم کی واضح "نص” کے مطابق دینِ اسلام سے خارج ہیں
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل سے تعلقات کا مرحلہ زیادہ نہیں چلے گا،حماس
اسرائیل سے تعلقات کا مرحلہ زیادہ نہیں چلے گا،حماس
-
Ilyas - ستمبر 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































