فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل، 112 ارب روپے خرچ ہوں گے،شیخ رشید
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ تافتان ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے، اس پروجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا، یہ بات انہوں نے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کے دوران کی، جس میں ریلوے کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اہم بات چیت کی گئی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تافتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبلیٹی اسٹڈی مکمل کر چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ٹریک کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا، انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا، میری خواہش ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کی تیاریاں
کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کی تیاریاں
-
Ilyas - اگست 13, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































