Tue Oct 13, 2026

ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس

روزانہ کی خبریں

ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا

چھوٹے بڑے مختلف شہروں میں شبیہ ذوالجناح، کے جلوس نکالے گئے جو اپنے مقرر کردہ راستوںسے ہوتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوئے
 جلوسوں کی سخت نگرانی ، ہزاروں اہلکار تعینات ،کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی،کراچی میں بارش کے باوجود عزاداری جاری رہی
 کراچی (نیو زڈیسک ) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا،ملک بھر کے چھوٹے بڑے مختلف شہروں میں شبیہ ذوالجناح، کے جلوس نکالے گئے جو اپنے مقرر کردہ راستوںسے ہوتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوئے ، کراچی کا محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس سے پہلے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مجلس پڑھائی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایرانیاں حسینیاں پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا، لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوااس کے علاوہ پشاور، راولپنڈی، ملتان، حیدر آباد، سکھر، بنوں اور دیگر شہروں میں بھی محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے، محرم الحرام کے جلوسوں کی سخت نگرانی کی گئی اور جلوسوں کی نگرانی پر ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ،محرم الحرام کے جلوسوں کی مناسبت سے سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی، کوئٹہ، لاہور، راولپنڈی اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا،کراچی میں سات محرم کو شدید طوفانی بارشوں کے باوجود عزاداری کا سسلسلہ منقطع نہیں ہوا، شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور اطراف میں بارش کے باعث پانی کھڑا ہوگیا تھا تاہم عزاداروں اور اسکاوٹس نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کا انتظام کیا اور جلوس برآمد کئے گئے

مزید پڑھیے

Most Popular