Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

لبنانی کھلاڑی کا غاصب اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار

بلغاریہ میں عالمی مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں لبنان کے کھلاڑی نے اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔ خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے کھلاڑی عبداللہ مانیتو نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلے کے اعلان پر اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے کا مطلب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری ہے اس لئے وہ صہیونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے اس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔ لبنانی کھلاڑی کے کوچ محمد الغربی نے بھی کہا کہ بدقسمتی سے پہلے راؤنڈ میں عبداللہ کے حریف کی پہلی قرعہ اندازی ایک اسرائیلی کھلاڑی کے نام سے ہوئی اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم اس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے ، کیونکہ اس مقابلے میں حصہ لینے کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے جس نے ہمارے بچوں کو قتل اور ہماری سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔
حالیہ دنوں میں الجیریا اور سوڈان سمیت بعض عرب ممالک کے کھلاڑیوں نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ واضح رہے کہ صیہونی میڈیا نے مسلمان کھلاڑیوں کے ایسے اقدام کو ٹینکوں اور فوجی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular