Wed Oct 14, 2026

سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر

روزانہ کی خبریں

غزہ کا محاصرہ ،حماس کا اسرائیل کو 3ماہ کا الٹی میٹم

 یہ ہرگز برداشت نہیں کرینگے کہ فلسطینی موت کے نئے سلسلے کا سامنا کریں، محاصرہ ختم نہ کیا تو استقامت اسے تمام مقبوضہ زمینوں میں نشانہ بنائے گی،حماس
غزہ کے عوام ناجائز ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں،اسماعیل ہانیہ،سازشوں سے ملت فلسطین کا عزم و حوصلہ ہرگز کمزور نہیں ہوگا،مزاحمتی تنظیمیں
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس نے اسرائیل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کیلئے دو ماہ کا الٹی میٹم دیدیا، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خلیل الحیا نے کہا کہ کہ غزہ کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے طبی ساز و سامان کی سخت قلت کا سامنا ہے اور حماس یہ ہرگز برداشت نہیں کرے گی کہ ملت فلسطین محاصرے کے ساتھ ساتھ موت کے نئے سلسلے کا سامنا کرے،انہوں نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں غزہ کے محاصرے کا سلسلہ ختم کر دیا جائے،اگر اس نے دو ماہ کے اندر محاصرہ ختم نہ کیا تو استقامت اسے تمام مقبوضہ زمینوں میں نشانہ بنائے گی ، حماس اسرائیلیوں کو پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ تحریک اور غزہ کے عوام اس وقت تک ناجائز ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں جب تک کہ اس کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا ،ادھر استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں جہاد و شہادت اور استقامت کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مقبوضہ زمینیں پوری طرح آزاد نہیں ہو جاتیں اور بدی کے مرکز کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی سازشوں سے ملت فلسطین کا عزم و حوصلہ ہرگز کمزور نہیں ہوگا استقامتی گروہوں نے دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر عوامی اقدامات اور تحریک شروع کریں

مزید پڑھیے

Most Popular