قدس 2 میزائل کے ذریعہ آرامکو کے ڈسٹری بیوشن ا سٹیشن پر حملہ ، آگ بھڑک اٹھی، عالمی معیشت کے بنیادی اور ترسیل کے راستے پر حملہ ہے،سعودی واویلا
اپنی سرزمین کو اسلحے کے زور پر واپس لینے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں بچا،انصار اللہ ، صوبہ مارب میں ماس فوجی اڈے پر کنٹرول بھی بحال کر لیا
صنعا(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے اقتصادی قلب پر انصار اللہ کے تابڑ توڑ حملوں نے سعودی جارحین کے ہوش اڑادئے ، گذشتہ ہفتے مجاہدین نے سعودی عرب کے اندر انتہائی کامیاب حملے کئے ، جدہ کے شمالی علاقے میں آئل ریفائنری آرامکو پرحملہ کیا گیا، یمنی فورسز نے قدس 2 میزائل کے ذریعہ آرامکو کے ڈسٹر یبیوشن ا سٹیشن کو نشانہ بنایاجس سے آگ لگ گئی، یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف پر جا لگے، سخت ترین سرحدی محاصرے کے اس جواب کا ایک حصہ ہے جس کے بارے یمنی مسلح افواج نے چند روز قبل ہی سعودی جغرافیائی گہرائی میں وسیع آپریشن کا وعدہ کیا تھا، اب اپنی سرزمین کو اسلحے کے زور پر واپس لینے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں بچا، ،سعودی عرب نے اسے عالمی معیشت کے بنیادی اور ترسیل کے راستے پر حملہ قرار دیا ہے عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایندھن اسٹیشن پر حملے میں حوثی ملیشیا ملوث ہے ، شہریوں اور تنصیبات کو منظم اور دانستہ طور پر نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے معروف ضابطوں کی خلاف ورزی ہے جو جنگی جرائم تک جا پہنچتی ہے،دوسری جانب یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے ماس فوجی اڈے کا گھیراوَ کرنے کے بعد اب وہاں اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے ،فوجی اڈہ انصاراللہ کے کنٹرول میں آ نے کے بعد شہر مارب اب یمنی افواج اور عوامی مزاحتمی فورسز کی براہ راست زد میں آ چکا ہے ، مارب مستعفی یمنی حکومت کی حلیف الاصلاح پارٹی کا اہم ترین مرکز مانا جاتا ہے ، مارب پر انصاراللہ کا کنٹرول بحال ہو جانے کے بعد مستعفی یمنی حکومت صوبوں تعز، المھرہ اور حضرموت کے کچھ علاقوں میں ہی باقی رہ جائے گی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- انصار اللہ کے کاری وار،جدہ میں آرامکو کا ایندھن اسٹیشن…
انصار اللہ کے کاری وار،جدہ میں آرامکو کا ایندھن اسٹیشن اڑادیا
-
Ilyas - نومبر 26, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































