طیارہ کاراستہ روکا اور ہراساں کیا، قانونی کارروائی کی جائے گی
تہران/واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے ایرانی مسافر طیارے کو گھیر کرسینکڑوں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی،شام سے بیروت جانے والے ماہان ائر کے طیارے کا امریکی جنگی طیاروں نے خطرناک طریقے سے راستہ روکا اور اسے ہراساں کیا،، ایرانی پائلٹ نے لڑاکا طیاروں سے ٹکراو ¿ سے بچنے کے لئے فلائٹ کی اونچائی کو تیزی سے کم کیا جس کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے، امریکی فوجی کمانڈ سینٹ کام کے ترجمان نے ایرانی طیارے کوروکنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ اقدام التنف بیس میں موجود بین الاقوامی فوج کی حفاظت کی غرض سے انجام دیا گیا یہ اقدام مکمل طور پر پیشہ وارانہ اور عالمی قوانین اور ضابطوں کے مطابق تھا، ایرانی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں قانونی کاروائی کی جائے گی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکاکی فضائی دہشت گردی،ایرانی طیارہ کا گھیراو ¿
امریکاکی فضائی دہشت گردی،ایرانی طیارہ کا گھیراو ¿
-
Ilyas - جولائی 30, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































