اسلامی یونین کے ذریعے مسلم اقوام میں ہم آہنگی پیدا کی جاسکے گی، وحدت اسلامی کانفرنس
تہران (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکا نے امت واحدہ کی تشکیل اور نئی اسلامی تہذیب کوحقیقی شکل دینے کی غرض سے اسلامی یونین کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے،تہران میں 34ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے اختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی یونین کے ذریعے عالم اسلام کے درمیان تعاون اور مسلم اقوام میں ہم آہنگی پیدا کی جاسکے گی اور معاشرہ سازی کے ذریعے امت مسلمہ کو فرقہ واریت اور بیرونی جارحیت سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے ، شرکا نے بعض اسلامی ملکوں کے سربراہوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام اور فلسطین، اور قدس شریف سے غداری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اب بھی عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے اور سینچری ڈیل سمیت مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے یا حالات کوبدلنے کی کوئی بھی سازش اور منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امت واحدہ کی تشکیل کیلئے اسلامی یونین کے قیام پر…
امت واحدہ کی تشکیل کیلئے اسلامی یونین کے قیام پر زور
-
Ilyas - نومبر 5, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































