عداوت جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں، معاہدے سے دونوں کوفائدہ ہوگا
خرطوم(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کے بعد سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا، ترجمان سوڈانی وزارت خارجہ کے مطابق معاہدہ رواں برس یا اگلے برس کے اوائل تک ہوگا ترجمان حیدر بداوی الصادق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے کے خواہشمند ہیں، تعلقات سوڈان کے مفاد میں قائم کیے جائیں گے انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطے سے انکار نہیں ، عداوت جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں، معاہدے سے اسرائیل اور سوڈان دونوں مستفید ہوں گے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیل سے تعلقات ہیں، جلد معاہدہ ہوجائیگا،سوڈان
اسرائیل سے تعلقات ہیں، جلد معاہدہ ہوجائیگا،سوڈان
-
Ilyas - اگست 20, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 15
- 0 minute read


































