
بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے جس کے تحت رافیل طیاروں کے بعد بھارت کی فرانس سے ہیمر میزائلز کی خریداری کے معاہدے کے لیے پیش رفت ہوئی ہے۔ بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق فرانس رافیل جنگجو طیاروں کے بعد اب ہیمر میزائلوں کی سپلائی پر تیار ہے۔ہیمر میزائل درمیانے درجے تک فضاء سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے فرانس سے ہیمر میزائلز کی خریداری کی خبر کی تردید یا تصدیق سے گریز کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس سے 5 رافیل طیاروں کی کھیپ 29 جولائی کو بھارت پہنچے گی۔ بھارت نے 2016ء میں فرانس کے ساتھ 60 ہزار کروڑ روپے کے 36 رافیل طیاروں کی ڈیل کی تھی۔


































