Tue Oct 13, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

روزانہ کی خبریں

ایران کا امریکی جنگی جہازوں کی جارحیت کا معاملہ سیکیوٹی کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کا کہناہے کہ ایران امریکی جنگی جہازوں کی جارحیت کا معاملہ سیکیوٹی کونسل میں اٹھائے گا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اعلان کیا ہے کہ ہم امریکا کی اس جارحیت پر جو اس نے اپنے جنگی جہازوں کے ذریعے شام کی فضائی حدود میں ایرانی مسافر بردار جہاز طیارے کو ہراساں کرنے کی صورت میں کی، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں احتجاج کریں گے۔
جارحیت کا یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا جب ایرانی ماھان ائر کا مسافر بردار طیارہ آئی آر ایم 1152 تھران سے بیروت کی جانب محو پرواز تھا اور شام کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی دو امریکی جنگی جہازوں نے اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔مذکورہ مسافر بردار جہاز کے پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس نے جنگی جہازوں سے رابطہ کر کے ان سے مناسب فاصلہ برقرار رکھنے کو کہا جس پر انہوں نے کہا ہم امریکی ہیں۔
تسنیم کے ذرائع کے مطابق امریکی جنگی جہازوں نے شام کے جنوبی علاقے الطنف میں موجود اپنی ایئر بیس سے پرواز کی اور ایرانی مسافر بردار جہاز کو ہراساں کرتے ہوئے روٹ بدلنے کو کہا۔ایرانی پائلٹ کا کہنا تھا کہ آخر شام کی فضائی حدود میں امریکی جنگی جہازوں کا کیا کام اور وہ کس طرح سے ایک مسافر بردار طیارے جو کہ اپنی روٹین کی پرواز پر ہے کو روکنے کی کوشش کرسکتے ہیں؟
اگرچہ ایرانی جہاز کے پائلٹ کی ہوشیاری کے سبب مسافر بردار جہاز بدترین حادثے کا شکار ہونے سے محفوظ رہا تاہم طیارے کو تیزی سے نیچے لانے کی کوشش میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے جو بیروت کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔مزید برآں ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے اس حادثے کے فورا بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بات کرتے ہوئے انتباہ کیا تھا کہ اگر ہمارا مسافر بردار جہاز بیروت ایئرپورٹ سے واپسی پر کسی حادثے کا شکار ہوا تو اس کا ذمہ دار امریکا کو ٹہرایا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular