Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

امریکا میں کورونا سے مسلسل دوسرے روز بھی 1 ہزار اموات

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے مریض 41 لاکھ سے تجاوز کر گئے، اس موذی وباء سے یہاں مسلسل دوسرے روز یومیہ ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ امریکی ریاست نیو یارک ناصرف کورونا وائرس کے مریضوں بلکہ اس سے ہلاکتوں کے حوالے سے بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 32 ہزار 617 افراد کی جانیں لے چکا ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 36 ہزار 576 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ریاست کیلی فورنیا ہے جہاں اس وائرس سے 8 ہزار 45 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 22 ہزار 313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر فلوریڈا کی ریاست ہے جہاں کورونا کے باعث 5 ہزار 347 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 3 لاکھ 79 ہزار 619 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ٹیکساس چوتھے نمبر پر ہے جہاں پر 4 ہزار 550 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 67 ہزار 994 کورونا کیسز اب تک سامنے آئے ہیں۔ امریکی ریاست نیو جرسی کورونا کیسز کے اعتبار سے تو پانچویں نمبر پر ہے مگر اموات کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، یہاں اب تک 15 ہزار 785 افراد اس وائرس کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار 744 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ امریکا بھر میں میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 183 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41 لاکھ 875 ہو چکی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular