
نابلس : صیہونی آباد کار یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر فورسز کی سرپرستی میں ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں گھس گئے صیہونی آباد کار کمپاؤنڈ کے مغربی جانب مراکشی گیٹ کے ذریعے احاطے میں داخل ہوئے، جو مشرقی القدس پر قبضے کے آغاز سے ہی اسرائیلی حکومت کے زیر تسلط ہے۔ آباکاروں نے کمپاؤنڈ کے اندر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے تلمودی رسمیں ادا کیں۔ اس موقع پر موجود اسرائیلی فورسز نے انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا۔

































