Thu Oct 22, 2026

خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

روزانہ کی خبریں

یمن : سعودی جارحیت کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

صنعا : یمن کے دارالحکومت صنعاء اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد سعودی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور سعودی زیر قیادت اتحاد کی جارحیت اور جنگی جرائم کی مسلسل کارروائیوں پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ انصاراللہ کے بانی حسین الحوثی کی برسی پر یمن کا پرچم لہراتے ہوئے مظاہرین نے امریکا اور اس کے اتحادی سعودی عرب کیخلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے یمنی فوجی دستوں اور پاپولر کمیٹیوں کے جنگجوؤں کی حمایت کا اظہار کیا۔ صنعا میں نکالی گئی ریلی میں شرکا نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف مزاحمت پر زور دیا۔ مظاہرین نے اپنے دشمنوں پر واضح کر دیا کہ ان کا ملک آزاد ہے اور آزاد رہے گا۔ مظاہرے میں اعلیٰ یمنی حکام اور سیاست دانوں نے شرکت کی۔وسطی صوبے البیضاء اور دوسری علاقوں میں بھی زبردست احتجاج کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular