Thu Oct 22, 2026

سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں امریکی وزیرِ جنگ کا اسرائیل کا غیر اعلانیہ دورہ، نیتن یاہو سے ملاقات: ایگزیوس امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا امریکی سپریم کورٹ سے رجوع

روزانہ کی خبریں

یمن: انقلاب کی 8 ویں سالگرہ پر بڑے پیمانے پر ریلیاں، تحریک جاری رکھنے کا عزم

صنعا : یمنی عوام نے 21 ستمبر کے انقلاب کی 8 ویں سالگرہ پر صعدہ صوبے میں وسیع پیمانے پر ریلیاں نکالیں، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انصار اللہ اورتحریک کے سابق اور موجودہ رہنماؤں کی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی حمایت میں نعرے بھی درج تھے۔ مظاہرے کے اختتام پر مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا اور ایک بیان بھی جاری کیا گیا جس میں یمن کے عوامی حکمرانوں کی حمایت کا اعلان کیاگیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کی مذمت کی اور اس جارحیت میں امریکہ کو سعودی اتحاد کا شریک جرم قرار دیا۔ مظاہرین کے بیان میں ایک بار پھر فلسطین اورامت مسلمہ کی حمایت میں یمن کے اصولی موقف پرزور دیا گیا۔ اُدھر انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے انصاراللہ، جنرل پیپلز کانگریس ، جنوبی حراک تحریک سمیت سعودی جارحیت کے مخالف سبھی دھڑوں کا مشترکہ اجلاس صنعا میں ہوا۔اجلاس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ انقلابی تحریک کو مکمل کامیابی اور اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular