Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

یزیدی قوتیں کبھی حسینیت پر غالب نہیں آسکتیں، علامہ عارف حسین واحدی

میانوالی: جامعہ امام خمینی میانوالی میں علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت مرکزی عزاداری کونسل کی طرف سے منعقدہ پروگرام بعنوان تحفظ حقوق ملت جعفریہ اور استحکام پاکستان سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ وہ یزیدی قوت جو اکسٹھ ہجری میں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی کی مرتکب ہوکر مشن اہلبیت اطہار علیھم السلام کو نہ مٹا سکی اور دنیا نے دیکھا کہ مظلومیت اور قربانی تلوار پر غالب آگئی تو آج کے دور میں کیسے یہ یزیدی حسینیت پر غالب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا ہم پر خاص کرم ہے کہ ہر دور میں ہمیں بیدار اور مخلص قیادت عطا فرمائی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الحمد للہ ہمیشہ ملک کو مسلکی پاکستان بنانے والوں کی سازشوں کو کامیاب حکمت عملی سے روکا ہے، قوم پھر بھی تیار رہے، جب بھی قائد محترم کوئی سازش محسوس کرتے ہوئے بلائیں گے تو ہر وقت بیدار و تیار رہیں، ہم پاکستان کی بڑی محب وطن قوت کے طور پر ملک میں موجود ہیں، ہماری مشاورت کے بغیر ملی مفادات کے خلاف کوئی قانون کیسے بنایا جا سکتا، ہماری قیادت اتحاد بین المسلمین کی بانی ہے، لہذا اتحاد امت کی فضا کو آگے بڑھانے میں سب شیعہ سنی ملکر کردار ادا کرتے رہیں، اسی میں امت کی خیر اور وطن عزیز پاکستان کی سرفرازی، کامیابی اور سلامتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular