Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی تشویشناک حد تک خلاف ورزیاں جاری ہیں، اقوام متحدہ

اقلیتی مسائل پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ویرنس نے ہندوستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بڑے پیمانے پر منظم اور خطرناک قرار دیا ہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے زیر اہتمام سماعت کےدوران فرنینڈ ڈی ویرنس نے کہا کہ ہندوستان میں بنیادی حقوق خصوصا مذہبی حقوق کی صورتحال کا خلاصہ تین الفاظ بڑے پیمانے پر، منظم اور خطرناک خلاف ورزیوں سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بنیادی طور پر مذہبی اور مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں جیسی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں عدم استحکام، مظالم اور تشدد کا بڑا محرک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا یہ طرزعمل انفرادی یا مقامی نہیں بلکہ منظم اور مذہبی قوم پرستی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر اقلیتوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نشانہ بنانے سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ ادھر امریکی کمیشن کے سربراہ ابراہم کوپر نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان، سکھ، عیسائی، دلت اور قبائیلی کو مسلسل حملوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی قوم پرست حکومت ملک میں مسلسل اقلیتوں کی آوازوں کو دبا رہی ہے اور ان کے حامیوں کو ہراساں کرنے کیلئے انکی املاک کو مسمار اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کررہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular