
واشنگٹن : امریکا نے فلسطینی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ہر قسم کے ویزوں کی منظوری معطل کر دی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نئی پالیسی کے تحت پہلے ہی فلسطینیوں کیلئے ویزے محدود کردئے تھے۔ نیا اقدام طلبا۔ مریضوں۔ کاروباری اور پیشہ ور افراد سمیت تمام شعبوں میں عائد سفری پابندیوں میں نمایاں توسیع ہے۔
فلسطینی شہریوں اور عہدیداروں کے ویزوں کی معطلی کو فلسطینی حامی گروپوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے فلسطینی اداروں اور افراد کو عالمی برادری سے الگ تھلگ کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں عربی زبان کی سابق ترجمان ہالا ریہرٹ نے کہا کہ یہ فلسطینیوں کو ویزا دینے سے واضح انکار ہے۔


































