Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث اہم ایرانی شخصیت کو قتل کر دیا، امریکی وزیرجنگ

واشنگٹن : امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ایران کی ایک اہم شخصیت کو ہلاک کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بڑا انکشاف کیا۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی کارروائی میں ایران کے اُس یونٹ کے سربراہ کو نشانہ بنایا گیا جن پر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے بقول امریکا اپنی سیاسی قیادت کو لاحق خطرات کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔ تاہم انھوں نے اُس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اس فوجی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات ظاہر کی ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی حکام پہلے بھی ایران پر سابق اور موجودہ امریکی عہدیداروں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا الزام عائد کرتے رہے ہیں سنہ 2024 میں امریکا میں ایک افغان شہری اور ایک ایرانی نژاد شخص کے خلاف فرد جرم عائد کی تھی۔ امریکی حکام کے مطابق 51 سالہ فرہاد شکیری پر الزام تھا کہ اسے پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک اہلکار نے ٹرمپ کی نگرانی اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular