Tue Oct 13, 2026

خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار

روزانہ کی خبریں

غزہ جنگ بندی کا امریکی منصوبہ، امن فوج کی تعیناتی شامل

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے امن منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں اسرائیلی افواج کے بتدریج انخلا، ایک بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی اور تعمیر نو کے لیے عالمی تعاون شامل ہے۔
امریکی ویب سائٹ ایگزیوس ۔ الجزیرہ اور اسرائیلی چینل 12 کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکی منصوبے کی خاکہ بندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ منصوبہ اس بات پر مبنی ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے بتدریج نکلے اور اس دوران ایک بین الاقوامی حمایت یافتہ امن فوج علاقے کا نظم سنبھالے، تاکہ جنگ سے متاثرہ خطے میں منتقلی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہو سکے۔
رپورٹ کے مطابق اس سارے عمل میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوجی دستے بھیجنے اور تعمیر نو کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے پر متفق ہوں۔ یہ منصوبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عرب مسلم رہنماؤں سے ملاقات میں پیش کیا گیا۔ ملاقات میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکہ غزہ جنگ کو ابھی اسی وقت ختم کر سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہاتھا کہ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری جنگ بندی کا معاہدہ ہونا چاہیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular